پاکستان کی خبریں لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
پاکستان کی خبریں لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

منگل، 20 جون، 2023

عمران خان کی کسی بھی حکمت عملی سے اتفاق نہیں کرتا، اسد عمر

0 Comments

 





                                                                              

 اسلام آباد (50 نیوز) تحریک انصاف کے رہنما اسد عمرکا کہنا ہےکہ بات

 ہی نہیں کریں گے والی بات غلط ہے، عمران خان جو مرضی اسٹریٹجی (حکمت

 عملی) اپنائیں میں اتفاق نہیں کرتا۔نجی ٹی چینل کو دیے گئے ایک انٹرویو میں اسد

عمر کا کہنا تھا کہ 2018 کے الیکشن میں تحریک انصاف نے ایک کروڑ 68 لاکھ 

ووٹ لیے جب کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے مجموعی طور پر سوا 2کروڑ

 ووٹ لیے، اس لیے سیاسی طور پریہ نہیں کہہ سکتےکہ جنہیں سوا 2 کروڑ لوگوں 

نے ووٹ ڈالا ان سے سیاسی مسائل حل کرنے کے لیے بات نہیں کروں گا۔


تحریک انصاف کے سابق جنرل سیکریٹری کا کہنا تھا کہ جرم کیے ہیں تو اپنا نظام 

بہتر کریں مگر سیاسی ڈائیلاگ سے منع نہیں کر سکتے، اس وقت ملک جس نہج پر پہنچ 

 چکا ہے سب کو دو قدم پیچھے ہٹنا پڑےگا، اپنی پوزیشن پر کمپرومائز کرکے حل نکالنا

 پڑےگا ورنہ ملک تباہی کی طرف جا رہا ہے۔


اسد عمر کا کہنا تھا کہ میں ٹکراؤ کی اسٹریٹجی سے متفق نہیں تھا، عمران خان جو

 مرضی اسٹریٹجی اپنائیں،میں اتفاق نہیں کرتا، سیکرٹری جنرل کا کام مفت مشورہ

 دینا نہیں بلکہ اسٹریٹجی پر عمل کرنا ہے، جس اسٹریٹجی سے اختلاف کر رہا ہوں پھر 

اس پر عمل بھی نہیں کروں گا، میں 9 مئی سے پہلے سے ہی اختلاف کر رہا تھا لیکن

 9 مئی کو جو ہوا وہ ایک مختلف سطح پر تھا، جو چیزیں پہلےکہہ رہے تھے وہ 9 مئی کو 

نظر آئیں، میں کہتا رہاکہ ہم خطرات کو صحیح طریقے سے بھانپ نہیں پا رہے۔


ترجمان تحریک انصاف کا ردعمل

دوسری جانب اسد عمرکے انٹرویو پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان تحریک انصاف کا

 کہنا ہے کہ اسد عمر کے خیالات میں ابہام ہے، سپریم کورٹ کی جانب سے موقع 

دیے جانے پر ڈیل کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے بھی اسد عمر کے خیالات میں

 کنفیوژن ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ اسد عمر کو چیئرمین یا پارٹی فیصلوں سے اختلاف تھا تو وہ پہلے ہی 

منصب سے الگ ہو جاتے، اسد عمر پارٹی پر مشکل وقت سے پہلے یہ موقف اختیار

 کرتے ہوئے الگ ہو تے تو اس میں وزن ہوتا۔

ہفتہ، 17 جون، 2023

فرح گوگی تک پہنچنے کے شواہد حاصل کر لیے، اینٹی کرپشن حکام کا دعویٰ

0 Comments

 سابق ای ٹی او مسعود بشیر اپنے نیٹ ورک میں شامل ایکسائز انسپکٹرز کے لیے رشوت کی رقم اکٹھی کرتے تھے اور رشوت کوٹے سے زائد الکوحل کی فروخت پر لی جاتی تھی: حکام

اینٹی کرپشن پنجاب نے محکمہ ایکسائز میں کرپشن کی رقم اکٹھی کرکے سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی

 کی قریبی دوست فرحت شہزادی (فرح گوگی) تک پہنچنے کے شواہد حاصل

 کر لیے۔

 جیو نیوز کے مطابق اینٹی کرپشن حکام کا دعویٰ ہے کہ سابق ای ٹی او مسعود

 بشیر اپنے نیٹ ورک میں شامل ایکسائز انسپکٹرز کے لیے رشوت کی رقم اکٹھی

 کرتے تھے، رشوت کوٹے سے زائد الکوحل کی فروخت پر لی جاتی تھی اور پھر یہ 

رقم فرحت شہزادی تک پہنچائی جاتی تھی۔


حکام کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن کو محکمہ ایکسائز کے ای ٹی اوز کے خلاف ثبوت مل

 گئے ہیں۔


اینٹی کرپشن حکام کا دعویٰ ہے کہ سابق ای ٹی او مسعود بشیر اپنے نیٹ ورک میں شامل

 ایکسائز انسپکٹرز کے لیے رشوت کی رقم اکٹھی کرتے تھے۔ 


اینٹی کرپشن حکام کا دعویٰ ہے کہ سابق ای ٹی او مسعود بشیر اپنے نیٹ ورک میں شامل

 ایکسائز انسپکٹرز کے لیے رشوت کی رقم اکٹھی کرتے تھے۔ 


اینٹی کرپشن پنجاب نے محکمہ ایکسائز میں کرپشن کی رقم اکٹھی کرکے سابق وزیراعظم 

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرحت شہزادی (فرح گوگی) تک پہنچنے کے

 شواہد حاصل کر لیے۔


اینٹی کرپشن حکام کا دعویٰ ہے کہ سابق ای ٹی او مسعود بشیر اپنے نیٹ ورک میں شامل

ایکسائز انسپکٹرز کے لیے رشوت کی رقم اکٹھی کرتے تھے، رشوت کوٹے سے زائد الکوحل 

کی فروخت پر لی جاتی تھی اور پھر یہ رقم فرحت شہزادی تک پہنچائی جاتی تھی۔


حکام کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن کو محکمہ ایکسائز کے ای ٹی اوز کے خلاف ثبوت مل گئے ہیں۔


عمران خان، بشریٰ بی بی اور فرح گوگی کیخلاف فراڈ، نوسربازی اور ہیراپھیری کا مقدمہ درج


117بینک اکاؤنٹس کا انکشاف، نیب نے فرح گوگی کو شوہر سمیت طلب کرلیافرح گوگی

 کی لیگل ٹیم نے ایف آئی اے اور انٹرپول کو قانونی نوٹس بھیج دیا


فرحت شہزادی اور ان کے ذریعے پوسٹنگ لینے والے 5 بیورو کریٹس کے خلاف پہلے 

ہی مقدمہ درج ہے، سابق وزير اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور بشریٰ بی بی کے صاحبزادے 

ابراہیم مانیکا بھی مقدمے میں نامزد ہیں۔


ذرائع کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) کی تحقیقات میں فرحت شہزادی اور ان

 کے شوہر احسن جمیل گجر کے نام117 بینک اکاؤنٹس کے انکشاف پر انہیں طلبی کا نوٹس

 بھی بھیجا گیا۔


نیب ذرائع کا کہنا ہےکہ ملزمان کے خلاف تحقیقات کے دوران 4 فارن بینک اکاؤنٹس بھی 

منظرعام پر آئے، ان بینک اکاؤنٹس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے دور میں

 ساڑھے 4 ارب روپےکی مبینہ ٹرانزیکشنز کا بھی انکشاف ہوا۔





منگل، 13 جون، 2023

اورماڑہ میں سمندری طوفان بائپر جوائے رہائشی علاقوں میں داخل

0 Comments

 گوادر(50 نیوز) بلوچستان کے علاقے اورماڑہ میں پانیرہائشی علاقے میں داخل اورماڑہ سمندری طوفان "بائپر جوائے” کے اثرات سامنے آنے لگے، سمندر بپھرنے سے پانی رہائشی علاقے میں داخل ہو گیا۔

بحیرہ عرب میں موجود سمندری طوفان کے باعث مکران کی سمندری حدود

 میں طغیانی کے سبب اورماڑہ دیمی زر میں سمندر بپھر گیا، سمندر کا پانی کنارے

 والی سڑک کو پار کر کے دکانوں، کمپنیوں اور آبادی کے علاقوں میں داخل ہو گیا۔

پانی آبادی میں داخل ہونے سے لوگ شدید پریشان ہیں، سمندر میں شدید طغیانی

 کے سبب ماہی گیروں کی املاک کو شدید نقصانات کا اندیشہ ہے۔


اورماڑہ میں پانی گڈانی میں لاؤڈ اسپیکر پر اعلانات شروع ہوگئے،لوگوں کو ریلیف

 کیمپ منتقل ہونے کے لیے اعلانات شروع جو سمندر کے کنارے ہیں وہ ریلیف

 کیمپ آجائیں ۔ اعلانات ممکنہ سمندری طوفان بیپر جوائے کے اثرات دکھنا شروع ہو

گئے سمندری لہروں میں تیزی ۔ سمندری پانی کے چھڑاؤ کے پیش نظر  بلوچستان کے

 ساحلی علاقوں میں سمندری طوفان کے اثرات دکھنا شروع ہوگئے انتظامیہ کی جانب سے

 لاؤڈ اسپیکر کے ذریعئے اعلانات شروع ہوگئے۔ سمندری طوفان کے حوالے سےسمندری

 طوفان بیپر جوئے کے اثرات نمودار کوئٹہ کراچی شاہراہ ہواؤں کے جھکڑ میں شدید ہواؤں

 کے باعث بھوانی کے مقام پر حد نگاہ متاثر۔




جمعرات، 8 جون، 2023

فارمیشن کمانڈرز کانفرنس میں سانحہ 9 مئی کے منصوبہ سازوں کو جلد کیفرکردار تک پہنچانے کا عزم

0 Comments





آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی زِیر صدارت جی ایچ کیو میں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس


 کانفرنس میں کور کمانڈرز، پرنسپل اسٹاف آفیسرز اور پاک فوج کے تمام فارمیشن کمانڈرز کی شرکت


 فورم نے شہداء کی عظیم قربانیوں، جن میں مسلح اَفواج، قانون نافذ کرنے والے اِداروں کے افسران وجوانوں اور سِول سُوسائٹی کے شہداء شامل ہیں، کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا  


 ''رِیاست پاکستان اور مسلح اَفواج، شہداء پاکستان اور اِن کے اہلخانہ کو احترام کی نگاہ سے دیکھتی ہیں اور ان کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ سراہتی رہے گی " (آرمی چیف)


  ”پاکستان کی عوام اور مسلح افواج کا آپس میں گہرا تعلق ہے جو قومی سلامتی میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے


 25 مئی کی تقریبات میں عوام کی بھرپور شرکت افواج پاکستان اور عوام میں گہر ے تعلق کی واضح عکاسی کرتی ہیں“۔ (آرمی چیف)


  ''قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سیکورٹی فورسز پر پرُ تشدد حملے، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور سیاسی سرگرمیوں کو روکنے کے بے بنیاد الزامات کا مقصد عوام کو گمراہ کرنا اور مسلح افواج کو بدنام کرکے مذموم سیاسی مفادات کا حصول ہے' ' (آرمی چیف)


 ''ملک دشمن عناصر اور ان کے حامی، جعلی اور بے بنیاد خبروں اور پروپیگنڈہ کے ذریعے معاشرتی تفرقہ اور انتشار پیدا کرنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں '' (آرمی چیف) 


 "قوم کے بھرپور تعاون سے تمام تر ناپاک عزائم کو ناکام بنایا جائے گا، انشاء اللہ" (آرمی چیف)

فارمیشن کمانڈ کانفرنس کے شرکاء نے یوم سیاہ سانحہ 9 مئی کے واقعات کی سخت ترین مذمت کی


  مذموم مقاصد کے حصول کے لیے ریاست اور ریاستی اداروں کے خلاف نفرت پروان چڑھانے اور ملک میں افراتفری پھیلانے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کی ضرورت پرزور۔ (کانفرنس کے شرکاء کا عزم)


  اب وقت آ گیا ہے کہ ان کے منصوبہ سازوں اور ماسٹر مائنڈز کے خلاف قانون کی گرفت مضبوط کی جائے۔ (کانفرنس کے شرکاء کا عزم)


  شہدا کی یادگاروں، جناح ہاؤس کی بے حرمتی کرنے والوں اور فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کو پاکستان آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ،جو کے آئینِ پاکستان کے تحت ہیں، کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لا کر کیفرِ کردارتک پہنچایاجائے۔ (کانفرنس کے شرکاء کا عزم)


  بگاڑ پیدا کرنے کی اورٖٖٖفرضی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے پیچھے پناہ لینے کی تمام تر کوششیں بے سودہیں۔ (آرمی چیف)


  کثرت سے جمع کیے گئے ناقابلِ تردید شواہد کونہ جھٹلایا اور نہ ہی بگاڑا جا سکتا ہے۔ (آرمی چیف)


  مخالف قوتوں کے ناپاک عزائم کو مکمل طور پر ناکام بنانے کی راہ میں کسی بھی جانب سے رکاوٹیں کھڑی کرنے اور ابہام پیدا کرنے کی کوششوں کو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔(کانفرنس کے شرکاء کا عزم)


  افواجِ پاکستان، ملک کی سلامتی اور استحکام کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ (کانفرنس کے شرکاء کا عزم)




منگل، 6 جون، 2023

سمندری طوفان کراچی کے جنوب سے 1420 کلومیٹر دور

0 Comments





بحیرہ عرب میں طوفان بائے پر جوائے تشکیل پاگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب کے جنوب مشرق میں

 موجود ڈپریشن سمندری طوفان میں تبدیل ہوگیا۔


سمندری طوفان کا نام بائے پر جوائے رکھا گیا ہے۔


محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سمندری طوفان کراچی کے جنوب سے 

1420 کلومیٹر دور ہے، سمندری طوفان کے مرکز کے گرد ہواؤں کی رفتار

 60 سے 70کلومیٹرہے۔


محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 24 سے 36 گھنٹوں میں طوفان شدت اختیار 

کرسکتا ہے، سمندری طوفان شمال اور شمال مغرب کی جانب حرکت کرتا 

رہے گا تاہم پاکستان کے کسی بھی ساحلی علاقے کو طوفان سے خطرہ نہیں۔


محکمہ موسمیات کے مطابق سائیکلون وارننگ سینٹر سسٹم کو مانیٹر کررہا ہے۔

مویشی منڈی کے قریب لوٹ مار، ڈاکوؤں کیساتھ پولیس ملوث ہے، حافظ نعیم

0 Comments








                  امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن ادارہ نور حق پر پریس کانفرنس کررہے ہیں،


 ناردرن بائی پاس پر مویشی منڈی لگائی گئی ہے جہاں روزانہ کی بنیاد پر چوری ڈکیتیاں ہورہی ہیں ،


ان ڈاکوؤں کے ساتھ پولیس ملوث ہے،قربانی کے جانور خریدنے کے موقع پر بھی لوٹ مار جاری ہے


شہری کہاں جائیں؟ کہیں پر کوئی حفاظتی انتظامات موجود نہیں ہیں


سیلاب متاثرین کراچی آئے اور ہم نے ان کے لیے اقدامات کیے


لوگوں کو لاکر یہاں بٹھایا گیا 


جہاں قبضہ ہوا وہی یہ تمام لوٹ مار کی منصوبہ بندی بنتی ہے


صوبائی حکومت قبضہ کرواتی ہے 


او پھر قبضہ مافیا لوٹ مار کرتے ہیں


اس شہر کے داخلی راستے محفوظ نہیں ہیں


ایک ہی قسم کی بسیں آئی ہوئی ہیں


یہ ایک ہی بسیں ہیں جنہیں کبھی کہیں افتتاح کیا جاتا ہے اور پھر دوسری جگہ

 بھی انہیں بسوں کا افتتاح کیا جاتا ہے

 

سہراب گوٹھ سے مویشی منڈی تک راستہ محفوظ نہیں


رینجرز سندھ اپنا کردار ادا کرے


پولیس کو بھی اقدامات کرنے ہوں گے


ہم کل عدالت گئے اور ہمارے وکلاء نے درخواست پر دلائل دئیے ہیں


ہم نے اسلام آباد میں بھی اپنی درخواستیں دی ہوئی ہیں


کراچی کے حوالے سے سپریم کورٹ میں کیس چلتا رہا ہے


کورٹ کہتی رہی ہے کہ کے الیکٹرک کراچی میں ظلم کرتا رہا ہے 


سپریم کورٹ کو چاہیے کہ وہ کے الیکٹرک کے معاملے پر کراچی والوں کو

 ریلیف دیں


سب سے مہنگی بجلی کراچی کو مل رہی ہے


18سال بعد بھی کے الیکٹرک کی پیداوار میں اضافہ نہیں ہوا


انہوں نے جو انویسٹمنٹ کرنی تھی وہ نہیں کی گئی


ہائی کورٹ انہیں کہہ چکی ہے کہ جہاں کچھ لوگ بل ادا نہ کرے تو اس پر پورے

 علاقے کی بجلی بند نہ کی جائے 


لیکن کے الیکٹرک پورے علاقے کی بجلی بند کردیتا ہے


کے الیکٹرک کے ساتھ سب ملے ہوئے ہیں


لوگ ان کے آفس میں دھکے کھاتے رہتے ہیں


اب تو متوسط طبقہ بھی ان کے ظلم کا شکار ہے


ہم پورے اعتماد سے سپریم کورٹ گئے تھے


سپریم کورٹ نے جہاں جہاں نشان دہی کی ہے ہم وہاں وہاں جائیں گے


کراچی کا مقدمہ ہر جگہ لڑے گے


کے الیکٹرک کا لائسنس منسوخ کروائیں گے


انکو مزید ظلم کرنے نہیں دیں گے


ہم عدالتی جنگ لڑتے رہیں گے



بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بات کرلی جائے تو 15جنوری کو انتخابات ہوئے


جب یہ قانون موجود تھا کہ میئر آن ہاؤس ہی بنے گا تو انہوں نے اسمبلی میں قرارداد 

منظور کی


باہر سے میئر لانے کا قانون پاس کروایا 


ہم نے الیکشن لڑا، یہ سہولت ہمارے لیے پہلے نہیں تھی


اب یہ باہر س میئر لانے کی باتیں کرتے رہے


ہم اس فیصلے کو چیلنج کریں گے


ہم نے تمام چینلز کو قبول کرتے ہوئے الیکشن لڑا


بلدیاتی انتخابات میں ہم سب سے زیادہ ووٹ حاصل کررہے تھے


پیپلز پارٹی نے یہ دیکھ کر ہمارے مینڈیٹ پر قبضہ کرنے کی کوشش کی


آر اوز، ڈی آر اوز کے ذریعے ہمارا مینڈیٹ چھینا گیا


الیکشن کمیشن نے چھ یوسی پیپلز پارٹی کو دی


الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی کی اے ٹیم ہونے کے ثبوت دئیے


یہ صرف چھ یوسی کا معاملہ نہیں ہے


چھ یوسیز کا مطلب دو ریزیو سیٹیں بھی ہیں


کل ملا کر یہ آٹھ سیٹوں کا معاملہ ہے


آپ سے لوگ اب نفرت کرتے ہیں


یہ کراچی کا مسلہ کوئی چھوٹا مسلہ نہیں ہے


کراچی کے لوگوں کو وڈیرہ شاہی نظام کے خلاف آواز اٹھانی ہوگی


یہ جان چھڑانے والی بات نہیں چلے گی


اس شہر کا مینڈیٹ پورے پاکستان کا مینڈیٹ کہلاتا ہے


آپ ڈاکوؤں کو مسلط کردیں اور کہیں کہ ریلیف ملے گا؟


پیپلز پارٹی کہتی ہے کہ ہماری دیگر جماعتوں نے حمایت کی ہے


سب کی ملا کر بھی آپ 173 ہیں


پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کی سیٹیں ملائی جائیں تو190 سے ہوجاتی ہیں


کونسے قانون کے تحت یہ اپنی جیت کا دعویٰ کررہے ہیں؟


پی ٹی آئی کے لوگوں کی پکڑ دھکڑ جاری ہے


وہ لوگ حلف بھی نہیں اٹھا پارہے ہیں



یہ قبضہ کر کے 193 کو ہرانا چاہتے ہیں


اپنے صحافیوں کے ذریعے انہوں نے جھوٹی خبر چلائی کے جماعت اسلامی نے

 پی ٹی آئی کے لوگوں کو بلوایا اور وہ نہیں آئے


یہ جھوٹی خبر ہے، جماعت اسلامی اپنے ہر ووٹر سے رابطے میں ہے


اس جماعت نے اسکولوں کا بیڑا غرق کردیا


ہم اپنے مینڈیٹ کے لیے سڑکوں پر آئیں گے


پی ٹی آئی اور تمام منتخب نمائندگان سے کہتا ہو کہ آپ سب آئیں اور ہمارا 

ساتھ دیں


ن لیگ سے کہتا ہوں کہ وہ لوگ پوچھیں اپنے لوگوں سے کیا جماعت اسلامی کراچی

 کے لیے اچھا انتخاب نہیں؟


وہ لوگ کہیں گے کہ جماعت اسلامی بہتر انتخاب ہے


ن لیگ کو بھی ہمارا ساتھ دینا چاہیے


آپ سے درخواست کرتا ہو کراچی کی ترقی کے لیے جماعت کا ساتھ دیں




پیر، 5 جون، 2023

پشاور بڈھ بیر؛ مسجد کے اندر فائرنگ سے عالم دین جاں بحق

0 Comments







     پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں مسجد کے اندر فائرنگ سے عالم

  دین جاں بحق ہو گئے۔


پولیس کے مطابق بڈھ بیر میں مسجد کے اندر فائرنگ سے مولانا

 محمد اطلس خان جاں بحق ہوئے۔


پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ قتل کی دعویداری 2 

ملزمان پرکی گئی ہے، واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کر رہے 

ہیں اور جلد ملزمان کو گرفتار کر لیں گے۔


یاد رہے کہ دو روز قبل بھی پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں

 نامعلوم افراد کی فائرنگ سے عالم دین مفتی احسان الحق

 کو قتل کر دیا گیا تھا۔


 پولیس کے مطابق پشاور میں دو ہفتوں کے اندر چار علامہ

 کرام اورپیش امام مارے جا چکے ہیں ۔


تاجر رہنماؤں نے نادرن بائی پاس پرقائم مویشی منڈی کو غیر محفوظ قرار دیدیا

0 Comments













کراچی ( 50 نیوز) نادرن بائی پاس پر مویشی منڈی کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے اور راستوں میں رینجرز اور پولیس کی اسنیپ چیکنگ کروائی جائے محمد کاشف صابرانی 


گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ مویشی منڈی میں وارداتوں کا فوری نوٹس لے محمد کاشف صابرانی 


(اسٹاف رپورٹر )ال تاجران سندھ اتحاد کے چیئرمین محمد کاشف صابرانی نے کہا ہے کہ اس سال مویشی منڈی نادرن بائی پاس پر لگانا تعجب کی بات ہے 


محمد کاشف صابرانی نے کہا کہ نادرن بائی پاس کراچی سے بہت دور ہے اور پورے سال ویسے بھی نادرن بائی پاس پر وارداتیں ہوتی رہتی ہیں لیکن جب سے مویشی منڈی لگائی گئی ہے اس سے سیکڑوں افراد کو شہید کر دیا گیا اور لوگ اتنی 

محنت سے پیسے کماتے ہیں جمع کرتے ہیں ان سے لاکھوں روپے لوٹ لئے جاتے ہیں نادرن بائی پاس کے راستوں میں رینجرز اور پولیس نظر نہیں آتی جیسے عید قریب آرہی ہے وارداتوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے لوگوں سے نقدی موبائل اور قیمتی چیزیں چھیننے کے باوجود ان کو مار دیا جاتا ہے انتظام سوالیہ نشان بنی ہوئی ہے


 محمد کاشف صابرانی نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے مطالبہ کیا ہے کہ مویشی منڈی کے راستوں پر رینجرز اور پولیس کی سنیپ چیکنگ کروائے اور منڈی کے اطراف میں فل پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے ۔ 






پیپلز پارٹی کچھ بھی کر لے، میئر جماعت اسلامی کا بنے گا۔، حافظ نعیم

0 Comments










 کراچی ( 50 نیوز) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ  نعیم الرحمن  نے کے۔ الیکٹرک کی نجکاری،لوڈ شیڈنگ اور بہت زیادہ اوور بلنگ کے حوالے سے درخواست کی سپریم کورٹ (کراچی رجسٹری) میں سماعت کے بعد پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کے عوام کا بڑا مسئلہ لوڈشیڈنگ اور اوور بلنگ ہے، اتنے اہم مسئلے پر عدالتوں میں بھی 8، 8 سال بعد سماعت ہو گی تو مسئلہ حل کون کرے گا؟


عدالت عظمیٰ سے درخواست کریں گے کہ کے الیکٹرک کو دوبارہ لائسنس نہ دیا جائے اور اِن کا فرانزک آڈٹ کیا جائے ۔

کے الیکٹرک کے خلاف جماعت اسلامی کا کیس مفاد عامہ کا کیس ہے، کے الیکٹرک نے ریاست کے ساتھ کیا گیا اپنا کوئی معاہدہ پورا نہیں کیا۔


حافظ نعیم  الرحمن نے صحافی کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کچھ بھی کر لے، میئر جماعت اسلامی کا بنے گا۔ 


پیپلز پارٹی کی تاریخ ہے کہ اُس نے کبھی مینڈیٹ تسلیم نہیں کیا ، اس دفعہ بھی سوائے آئین و قانون توڑنے اور اپنی تاریخ کو دہرانے کے ،پیپلز پارٹی اکثریت ثابت نہیں کر سکے گی ۔


کراچی میں سسٹم کام کر رہا ہے ، پیپلز پارٹی نے جس طرح سیٹیں چھینی ہیں اور اب جس طرح چاپلوسیاں کر رہے ہیں، عوام سب جانتے ہیں ۔






پشاور ؛ بی آر ٹی کی بسیں چلانے والی نجی کمپنی کے پی کے حکومت کی نادہندہ نکلی

0 Comments













پشاور(50نیوز)پشاورمیں بی آر ٹی کی بسیں چلانے والی نجی کمپنی خیبرپختونخوا(کے پی)حکومت کی نادہندہ نکلی،

نجی کمپنی نے جولائی 2021  سے صوبائی حکومت کو کرایہ دینا بھی بند کردیا ہے۔ دستاویزات کے مطابق محکمہ ٹرانسپورٹ

 نےجی ٹی روڈ پر 20 کنال اراضی نجی کمپنی کو لیز پردی تھی جس کی مدت اکتوبر2022 میں ختم ہوگئی ہے۔


دستاویزات کے مطابق نجی کمپنی نے جولائی 2021 سے صوبائی حکومت کو کرایہ دینا بھی بند کردیا ہے،کمپنی سے صوبائی

 حکومت کا 16لاکھ 56 ہزار روپے ماہانہ کرائےکا معاہدہ طے  پایا تھا۔


نگراں وزیرٹرانسپورٹ خیبرپختونخوا شاہد خٹک نے  نجی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نجی کمپنی کرائے کی مد میں

 حکومت کی 2 کروڑ 50 لاکھ روپے کی مقروض ہے، نجی کمپنی سے معاہدہ ختم ہوگیا لیکن کمپنی نے سرکاری اراضی پر

 اب بھی ناجائز قبضہ کیا ہوا ہے۔


جبکہ بی آر ٹی کی مد میں نجی کمپنی کے بھی حکومت پر 75 کروڑ روپے سے زیادہ بقایاجات ہیں، بقایات کی ادائیگی سے

 متعلق نجی کمپنی نے حکومت کو خط بھی لکھا تھا۔


اتوار، 4 جون، 2023

گلستان جوہر پولیس اپنی پیدا گیریوں میں مصروف ، ملزمان لگژری گاڑی کا قیمتی پینل لے اڑے

1 Comments

   کراچی ( 50 نیوز) تھانہ گلستان جوہر کو ڈکیتوں نے اپنے نشانےپر رکھ لیا،

علاقہ پولیس اپنی  پیدا گیریوں میں مصروف  ملزمان گھر سے باہر کھڑی لگژری گاڑی سے پینل چوری کرکے فرار،تاحال مقدمہ درج نہ ہوسکا 


واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج موصول،ویڈیو میں واضح طور پر ملزمان کو 

واردات کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے 


واردات تھانہ گلستان جوہر کی حدود بلاک 3 اے مکان نمبر بی 137 کے

 سامنے پیش آئی چوری کی واردات  میں تین ملزمان شامل،ملزمان لگژری

 گاڑی کا قیمتی پینل چوری کر کے اطمینان سے فرار ہوگئے  


گلستان جوہر پولیس کی مبینہ نا اہلی کے باعث چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں

 مسلسل اضافہ ہوا ہے ، علاقہ مکین


جبکہ دوسری جانب ایس ایچ او فیصل جعفری کی مبینہ سرپرستی میں 5 رکنی 

پرائیویٹ اسپیشل پارٹی بھی چلنے کا انکشاف ہوا ہے  


ذرائع کے مطابق ایس ایچ او فیصل جعفری نے غیرقانونی طور پر اپنی پرائیویٹ

 موبائل رکھی ہوئی ہے جوکہ شام 6 بجے کے بعد 5 رکنی پرائیویٹ اسپیشل پارٹی

 کو حوالے ہوتی ہے 


پرائیویٹ اسپیشل پارٹی تھانہ گلستان جوہر کے مختلف مقامات پر چیکنگ پوائنٹ

 قائم کرکے معصوم شہریوں سے لوٹا ماری کرنے اور خوف و ہراس پھیلانے میں 

مصروف رہتی ہے


پرائیویٹ موبائل موصوف جب تھانہ سائٹ سپر ہائی وے میں تعینات تھے تو 

اسوقت بھی فیصل جعفری کے پاس تھی






پنجاب میں پولیس افسران کو مہنگی ترین گاڑیاں فراہم کی جائیں گی

0 Comments

  لاہور(50نیوز )ہمارا ملکIMF کےقرض   پےچل رہا ہے۔اِدھرآفیسرکو لگژری مہنگی  گاڑیاں بانٹی جارہی ہیں۔ پنجاب میں ڈی ایس پیز کے لیے کروڑوں روپے کی

خطیر رقم سے ڈبل کیبن گاڑیاں منظور جھنگ کے تمام ڈی ایس پیز کو بھی ڈبل کیبن  گاڑیاں فراہم کیجائیں گی۔ 






ہفتہ، 3 جون، 2023

پیپلز پارٹی غیر آئینی اور غیر جمہوری طریقے سے مئیر کراچی لانا چاہتی ہے، حافظ نعیم

0 Comments










کراچی ( 50 نیوز) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کا ادارہن ور حق میں بلدیاتی انتخابات کے آخری مراحل میں بھی پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت کے غیر جمہور ی ہتھکنڈوں منتخب بلدیاتی نمائندوں کو ہراساں کر کے ان کی وفاداریاں تبدیل کروانے کی کوششوں اور جعلی وادھوری مردم شماری میں کراچی کی گنتی پوری نہ کرنے کے حوالے سے پریس کانفرنس

 سے خطاب


کراچی: بلدیاتی انتخابات سے قبل مئیر کے انتخاب کے لیے قانون تھا کہ جو یوسی چیئرمین کا انتخاب جیتے گاوہی مئیر کا امیدوار بن سکے گا۔کراچی: یہی وجہ تھی کہ جماعت اسلامی کی جانب سے میں نے اور پیپلز پارٹی کے نجمی عالم نے انتخابات میں حصہ لیا۔کراچی: لیکن اب انتخابات کے بعد مئیر کے لیے سندھ اسمبلی سے نیا قانون پاس کیا گیا۔


کراچی: پیپلز پارٹی غیر آئینی اور غیر جمہوری طریقے سے مئیر لانا چاہتی ہے جس کی ہم بھرپور مذمت کریں گے۔ 

کراچی: مئیر کے انتخاب میں پی ٹی آئی نے جماعت اسلامی کی حمایت کا اعلان کیاہے۔ 


کراچی: ہم اپنے تمام منتخب چئیرمینز اور پی ٹی آئی کے چئیرمینز سے بھی رابطے میں ہے۔ 


کراچی:پیپلز پارٹی جتنے ہتھکنڈے استعمال کرلے، کراچی کا مئیر جماعت اسلامی کا ہی ہوگا۔ 


کراچی: پی ٹی آئی کے چئیرمینز کی گرفتاری اور ہراساں کرنے کا عمل جاری ہے۔ 


کراچی: ہم پی ٹی آئی کے چئیرمینز کو ہراساں کرنے اور دھونس دھمکیاں دینے کے خلاف ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کردی ہے۔ 


کراچی: ہم پی ٹی آئی کے چئیرمینز کو ہراساں کرنے کے خلاف سپریم کورٹ میں بھی جارہے ہیں۔ 


کراچی: ہم حق اور سچ کا ساتھ دیں گے ، آئینی ،قانونی اور جمہوری طریقے سے مئیر کا انتخاب کروائیں گے۔ 


کراچی: مردم شماری کے حوالے سے ایک مرتبہ پھر سے کراچی کے عوام کے ساتھ دھوکا اور فراڈ کیا جارہا ہے۔ 


کراچی: نادرا کی رپورٹ کے مطابق کراچی کی آبادی ساڑھے تین کروڑ ہے۔ 


کراچی: دس یا پندرہ لاکھ کا اضافہ کرکے کراچی کے عوام پر احسان نہ کیا جائے بلکہ کراچی کو اس کا حق دیا جائے اور پورا گنا جائے۔ 


کراچی: 15 جون کو کراچی کے مئیر ، ڈپٹی مئیر کا انتخاب کیا جارہاہے۔ 


کراچی: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے مئیر کے انتخاب میں تاخیر پر وفاق سے الگ ہونے کی دھمکی دی تھی۔ 


کراچی: بلاول بھٹو زرداری کی دھمکی کی وجہ سے مئیر اور ڈپٹی مئیر کی تاریخ کا اعلان کیا گیا۔


کراچی: عوام جانتے ہیں کہ پیپلز پارٹی نے ہی کراچی کی آبادی کو کم کرنے میں اپنا کردار ادا کیا۔ 


کراچی: پیپلز پارٹی نے ہی کراچی کے بلدیاتی اداروں کو تباہ وبرباد کیا۔


کراچی: بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی کی جیتی ہوئی نشستیں چھین کر پیپلز پارٹی کے نام کی گئی۔ 


کراچی: بلدیاتی انتخابات میں آراوز، ڈی آراوز،الیکشن کمیشن سندھ حکومت اور پولیس سب پیپلز پارٹی کے آلہ کار بنے ہوئے تھے۔ 


کراچی: پیپلز پارٹی نے پی ٹی آئی کی نشستیں بھی چھین کر اپنے نام کردی ۔


کراچی: پیپلز پارٹی 11 یوسیز میں ملتوی شدہ نشستوں کے انتخابات ہی نہیں کروانا چاہتی تھی۔ 


کراچی: ملتوی شدہ نشستوں کے انتخابات کروائے گئے تو اس میں بھی بدترین دھاندلی کے ذریعے اپنی مرضی کے نتائج تبدیل کیے۔ 


کراچی: پیپلز پارٹی اپنا مئیر لانے کے لیے غیر آئینی و غیر قانونی طریقہ اختیار کررہی ہے۔ 


کراچی: پیپلز پارٹی جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کا مینڈیٹ تسلیم کرنے کے بجائے قبضہ کرنا چاہتی ہے۔ 


کراچی: پی ٹی آئی کے چئیرمینز کو جماعت اسلامی کی حمایت پر ووٹ ڈالنے پر دھونس اور دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ 


کراچی: ہم غیر قانونی اور غیر جمہوری طریقے سے کونسل کے ممبر بنے بغیر مئیر کے لیے پاس کیے بل کے خلاف عدالت میں چیلنج کریں گے۔